خیام سیٹلائٹ میں کیا خصوصیات ہیں؟/ ایران کی سیٹلائٹ تصاویر میں ایک میٹر درستگی تک رسائی

تہران. ارنا- خیام سینسنگ سیٹلائٹ، ایک میٹر کی ایمجنگ کی درستگی کیساتھ 9 اگست کو   بایونکور خلائی اڈے سے اور روس کے سایوز نامی سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے خلاء میں بھیجا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، روسی خلائی ایجنسی (روس کاسموس) نے آج بروز بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ خیام کو 9 اگست میں قازقستان کے بایونکور خلائی اڈے سے روس کے سایوز نامی سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے خلاء میں بھیج کر زمین کے مدار میں رکھا جائے گا۔

ارنا رپورٹر نے خیام سیٹلائٹ کی خصوصیات سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے جس میں بڑی درستگی کیساتھ ایمجنگ کی صلاحیت ہے اور تصاویر میں ایک میٹر درستگی کی خصوصیت ہے۔

نیز اس سیٹلائٹ میں مختلف امیج سپیکٹرم میں زمین کی سطح سے ایمجنگ کی صلاحیت ہے۔

یہ سیٹلائٹ جو اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمرانی اور آپریشن میں ہے، ایرانی سرزمین میں موجود زمینی اڈوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور بھیجے گئے کیے گئے تصاویر کی معلومات بھی اسی اڈوں میں وصول کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس ایرانی سیٹلائٹ کے زیادہ وزن کی وجہ سے اس کے لانچ کرنے کے عمل کو روسی خلائی اینجسی پر سونپا گیا ہے تا کہ وہ سایوز نامی سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے خلاء میں لانچ کیا جائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سایوز سیٹلائٹ لانچر، دنیا کے مختلف ممالک کے سیٹلائٹ لانچرز کے مقابلے میں سب سے زیادہ قابل اطمینان ہے اب تک دنیا میں سب سے زیادہ کامیاب خلائی مشن اسی لانچر کے ذریعے کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .